15 ستمبر ، 2020
کراچی: نجی اسکول کی نویں جماعت کی طالبہ سیڑھیوں سے گرکر جاں بحق ہوگئی۔
جیو نیوز کے مطابق عائشہ منزل پر واقع نجی اسکول کے مالک کاکہنا ہے کہ اریبہ سیڑھیاں چڑھتے ہوئے گر گئی تھی جس کے بعد اسے فوری طور پر نجی اسپتال منتقل کرایا گیا جہاں وہ انتقال کرگئی۔
اریبہ کے اہلخانہ نے الزام عائد کیا گیا ہےکہ اسکول انتظامیہ کی کوتاہی سے 14 سال کی اریبہ آصف جان سے چلی گئی، اسکول کی انتظامیہ بچی کو اسپتال لے کر گئی اور نہ ہی گھر والوں کو فوری اطلاع دی۔
دوسری جانب سندھ کے وزیر تعلیم سعید غنی نے نجی اسکول میں بچی کی ہلاکت کا نوٹس لے کر ڈی جی پرائیویٹ اسکولز سے فوری رپورٹ طلب کرلی۔
سعید غنی نے کہا کہ تحقیقات کی جائے کہ سانحہ کیسے ہوا اور واقعے کے بعد اسکول انتظامیہ نے بچی کواسپتال کیوں نا پہنچایا۔