پاکستان
Time 16 ستمبر ، 2020

ٹیوشن ٹیچر کی کمسن بچیوں پر تشدد کی ویڈیو وائرل

جہلم میں ٹیوشن سینٹر کے استاد کے کمسن بچیوں پر تشدد کرنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی جس پر پولیس نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ٹیچر کو حراست میں لے لیا۔

پولیس کے مطابق جہلم شہر کے محلہ خانساماں میں ٹیوشن سینٹر میں استاد نے سبق یاد نہ کرنے پر کمسن بچیوں پر تشدد کیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

ویڈیو کے وئرال ہوتے ہی ڈی ایس پی سٹی نے ٹیچر کو حراست میں لے لیا تاہم بچیوں کے والدین نے ڈی ایس پی دفتر میں پہنچ کراستاد کو معاف کردیا۔

ڈی ایس پی ابراہیم وڑائچ کا کہنا تھا کہ مدعی کے معاف کرنے کے باوجود پولیس کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا جائے گا۔

مزید خبریں :