کراچی کے علاقے ڈیفنس میں کچرے سے انسانی کھوپڑی اور ہڈیاں برآمد

کراچی  کے علاقے ڈیفنس فیز ون میں کچرے سے انسانی کھوپڑی اور کچھ ہڈیاں ملی ہیں۔

پولیس کے مطابق ڈیفنس فیز ون میں کچرے سے چادر میں بند انسانی ڈھانچے  کی باقیات ملی ہیں جن میں تین کھوپڑیاں اور دیگر ہڈیاں شامل ہیں۔ 

انسانی ڈھانچے کی باقیات ملنے کی اطلاع پرپولیس نے موقع پر پہنچ کر اعضاء کو قبضے میں لے لیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ فی الحال معلوم ہوتا ہے انسانی اعضاء کو میڈیکل کے طلبا نے استعمال کرکے پھینک دیا جو کئی سال پرانے ہیں تاہم مزید معلومات حاصل کی جارہی ہیں۔

مزید خبریں :