03 اکتوبر ، 2020
باجوڑ میں ڈسٹرکٹ بار ایسوی ایشن میں وکلاء کی تقریب حلف برادری کی تقریب کے دوران کونسل ہال میدان جنگ بن گیا۔
ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کی تقریب میں مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنما مدعو تھے تاہم رکن قومی اسمبلی محسن داوڑ کی تقریب میں شرکت کر مخالف وکلاء نے برہمی کا اظہار کیا۔
ڈسٹرکٹ بار ایسوی ایشن میں وکلاء کی تقریب حلف برادری کے دوران محسن داوڑ کی اسٹیج پر آمد کے ساتھ ہی مخالفین نے نعرے بازی شروع کر دی۔
تقریب میں شامل افراد نے ایک دوسرے پر مکوں اور گھونسوں سے حملے کیے اور کرسیاں ماریں۔
مخالف وکلاء گروپوں کی ایک دوسرے کے ساتھ لڑائی کے بعد محسن داوڑ اور دیگر مہمان کونسل ہال سے روانہ ہو گئے۔