پاکستان
Time 09 اکتوبر ، 2020

چارسدہ ریپ: علی محمد خان کا زیادتی کے مجرم کو چوک پر لٹکانے کا مطالبہ

 تک ریپ کرنے والوں کو چوک پر نہیں لٹکایا جاتا ایسے جرائم کا خاتمہ نہیں ہوسکتا، علی محمد خان— فوٹو: فائل

چارسدہ میں ڈھائی سالہ زینب کو زیادتی کے بعد قتل کرنے کے خلاف پشاور اور چارسدہ میں احتجاج کیا گیا۔

مظاہرین نے قاتلوں کی گرفتاری کا مطالبہ کیا۔ وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان مقتول بچی کے پہنچے اور اہل خانہ سے تعزیت کی۔

اس موقع پر علی محمد خان نے کہا کہ جب تک ریپ کرنے والوں کو چوک پر نہیں لٹکایا جاتا ایسے جرائم کا خاتمہ نہیں ہوسکتا۔

 وزیر اعظم شکایت سیل نے واقعے کا نوٹس لے لیا ہے۔

خیال رہے کہ چارسدہ میں ڈھائی سال کی بچی کو زیادتی کے بعد قتل کرنے کا افسوس ناک واقعہ پیش آیا ہے اور پولیس کا کہنا ہے کہ کھیتوں سے ڈھائی سالہ بچی کی لاش ملی جسے اغوا کرکے زیادتی کا نشانہ بنایا گیا اور پھر قتل کردیا گیا۔

ڈی ایچ کیو چار سدہ کی میڈیکل آفیسر نے بچی کے ساتھ زیادتی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ بچی کو بے رحمانہ طریقے سے قتل کیا گیا، اس کے جسم پر تشدد کے نشانات بھی پائے گئے ہیں۔

پولیس کی تفتیش میں اب تک کچھ سامنے نہ آسکا ، مزید 7 افراد کے پکڑے جانے کے بعد زیر حراست افراد کی تعداد 15 ہوگئی ہے۔

ملزمان میں بچی کے رشتے دار بھی شامل ہیں۔ پولیس نے ملزم کے بالوں کے نمونے ملنے کا دعویٰ کیا ہے جبکہ بچی کی ڈی این اے رپورٹ اب تک موصول نہیں ہوئی۔

مزید خبریں :