Time 10 اکتوبر ، 2020
پاکستان

بلاول نے حکومت مخالفت تحریک کیلئے وکلاء سے تعاون مانگ لیا

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کاکہنا ہےکہ سلیکٹڈ حکومت کےدن گنے جا چکے، وہ دن دور نہیں جب نالائق اور نااہل وزیراعظم کوگھر بھیج دیں گے۔

کراچی بار کونسل میں خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ سیاسی رہنماؤں کو گرفتار کیا جارہا ہے، اپوزیشن لیڈر شہبازشریف کو بھی جیل میں ڈال دیا گیاجب کہ  خورشید شاہ آج تک اسیر ہیں، الزامات سے گھبرانے والے نہیں اور نہ ہی گرفتاری کی دھمکیاں نئی ہیں۔

بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھاکہ حکومتی انتقام کے خلاف آج بھی جمہوری قوتوں کے ساتھ کھڑے ہیں،پاکستانی عوام کے لیے تحریک چلانے نکلے ہیں، وکلاءکا تعاون درکار ہے۔

ان کاکہنا تھاکہ تاریخ میں ایسانااہل وزیر اعظم نہیں گزرا، سلیکٹڈ وزیراعظم کو گھر بھیج کر رہیں گے،18اکتوبرکو اپوزیشن کے جلسے سے تحریک کا آغاز ہو رہا ہے،امید ہے کہ وکلاء برادری ہمارا ساتھ دے گی۔

چیئرمین پیپلزپارٹی کا کہنا تھا کہ  اپوزیشن کے ساتھ مل کر سلیکٹڈ وزیراعظم کو گھر بھیجیں گے،قانون کی بالادستی کے لیے وکلاءکی ملک گیر مہم کا آغاز بھی کراچی سے ہوا تھا، امید کرتے ہیں پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ میں بھی وکلاء ہمارے ساتھ ہوں گے۔

مزید خبریں :