پاکستان
Time 12 اکتوبر ، 2020

خاکروب غائب، پرنسپل اور اساتذہ خود کالج میں جھاڑو لگانے پر مجبور

کراچی: نصرت بھٹوکالج لیاری میں پرنسپل و اساتذہ خود کالج کی صفائی پر مجبور ہوگئے۔

نصرت بھٹو کالج لیاری میں پرنسپل اور اساتذہ کی صفائی کی ویڈیو وائرل ہوگئی جس میں دیکھا جاسکتا ہےکہ اساتذہ اور پرنسپل خود کالج میں جھاڑو لگارہے ہیں۔

کالج پرنسپل کا کہنا ہے نصرت بھٹو کالج لیاری کیلئے سرکاری کاغذوں میں 4 خاکروب تعینات ہیں جن میں سے تین کا کوئی وجود نہیں اور ایک خاکروب کچھ دن آیا اس کے بعد غائب ہوگیا۔

پرنسپل کا کہنا تھا کہ کئی بار حکام کو شکایت کی مگر کوئی شنوائی نہیں ہوئی۔

اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہےکہ پرنسپل کی شکایت کے بعدبھی حکام خاکروب کی حاضری یقنی نہیں بناسکے۔

مزید خبریں :