Time 29 اکتوبر ، 2020
پاکستان

ویڈیو: پاکستانی سمندر میں بڑی تعداد میں ڈولفنز کے سیر سپاٹے

پاکستان کے سمندر میں بڑی تعداد میں ڈولفنز کی موجودگی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں۔

ڈبلیو ڈبلیو ایف پاکستان کی جانب سے سمندر میں کھیلتی ہوئی ڈلفنز کی دو ویڈیوز سامنے آئی ہیں۔

ڈولفنز کا ایک جھنڈ چرنا آئی لینڈ کے پانی میں نظر آیا جس میں 50 کے قریب ڈولفنز سمندر میں بلا خوف تیرتی ہوئی نظر آئیں جب کہ ڈولفنز کا دوسرا جھنڈ عبدالرحمان گوٹھ میں 80 ناٹیکل مائل کی دوری پر نظر آیا۔

ڈبلیو ڈبلیو ایف کے ماہرین کا کہنا ہے پاکستانی سمندر میں ڈولفنز کی اس طرح موجودگی بتاتی ہے کہ یہاں سمندری حیات کے لیے بہترین ایکو سسٹم موجود ہے جو ڈولفنز کی نسل کی افزائش کے لیے بھی موزوں ہے۔

مزید خبریں :