Time 01 نومبر ، 2020
پاکستان

چور اور ڈاکوؤں سے برآمد کروڑوں روپے مالیت کا سامان ورثا کے حوالے

گوجرانوالا پولیس نے چور اور ڈاکوؤں سے مختلف وارداتوں میں لوٹا ہوا 3 کروڑ روپے سے زائد مالیت کا برآمد شدہ مال ورثاء کے حوالے کر دیا۔

پولیس لائن گوجرنوالا میں منعقد تقریب میں بتایا گیا کہ دو ماہ کے دوران پولیس کے سی آئی اے ونگ نے کامیاب آپریشن کر کے 27 ڈاکوؤں کو گرفتار کیا اور ان کے قبضے سے شہریوں سے لوٹا گیا کروڑروں روپے مالیت کا سامان بھی برآمد کر لیا۔

سی پی او گوجرانوالا سرفراز احمد فلکی نے بتایا کہ گرفتار ملزمان سے 38 لاکھ روپے نقدی، 8 کاریں، ٹریکٹر ٹرالی، 84 تولے سونے کے زیورات، تانبہ اور قیمتی گھڑیاں برآمد ہوئیں جن کی مالیت  تقریباً 3 کروڑ 6 لاکھ روپے بنتی ہے۔

سی پی او سرفراز احمد فلکی کی جانب سے مسروقہ سامان ورثا کے حوالے کیا گیا تو شہریوں کے چہرے خوشی سے کھل اٹھے۔

جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے سی پی او گوجرانوالا نے بتایا کہ دو ماہ کے قلیل عرصے میں ریکارڈ ریکوری کرنے والی پولیس ٹیم کو شاباش دی گئی ہے۔

سرفراز احمد فلکی کا یہ بھی کہنا تھا کہ شہریوں کے جان، مال کے تحفظ کو یقینی بنانا ہماری ذمہ داری ہے اور ہم اپنا فرض اسی طرح ادا کر تے رہیں گے۔

مزید خبریں :