Time 04 نومبر ، 2020
کاروبار

امریکی انتخابات: غیر یقینی صورتحال سے پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بھی کاروبار متاثر

کاروباری دن میں سرمایہ کاروں کو 17 ارب روپے کا نقصان ہوا،فوٹو: فائل

امریکی انتخابی نتائج میں غیر یقینی صورتحال کا اثر آج پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر بھی رہا اور 100 انڈیکس میں کاروبارکا آغاز مثبت انداز میں ہونے کے بعد اختتام منفی پوائنٹس ہوا۔

آج صبح جب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا آغاز ہواتو اس وقر امریکا میں پولنگ کے بعد گنتی جاری تھی اور اس وقت جوبائیڈن کو ٹرمپ پرواضح برتری حاصل تھی۔

 شیئرز بازار کے 100 انڈیکس نے کاروبار کا آغاز 430پوائنٹس اضافے سے کیا،اس وقت ایشیاکی دیگر اسٹاک مارکیٹس میں بھی کاروبارکا مثبت رجحان تھا لیکن جیسے جیسے جوبائیڈن کی برتری کم ہوتی رہی 100 انڈیکس واپسی کی راہ لیتا رہا اور کاروبار کے اختتام تک انڈیکس 688 پوائنٹس کے درمیان رہا۔

100 انڈیکس نےکاروبار کا اختتام 198 پوائنٹس کمی سے 40 ہزار 281 پر کیا۔

 شیئرز بازار میں آج 393 کمپنیوں کے 42 کروڑ شیئرز کے سودے ہوئے جن کی مالیت 13 ارب 90 کروڑ روپے رہی۔

کاروبارکے اختتام پر مارکیٹ کیپٹلائزیشن 7 ہزار 465 ارب روپے ہے اورکاروباری دن میں سرمایہ کاروں کو 17 ارب روپے کا نقصان ہوا جب کہ سرمایہ کار کاروبار کے اختتام پر امریکی الیکشن کے نتیجے کے منتظر رہے ۔

مزید خبریں :