10 فروری ، 2012
ممبئی…دھوم سلسلے کی تیسری فلم کی شوٹنگ شروع ہونے کو ہے اور فلم کے ہیروابھیشیک بچن اپنے فیوریٹ ایکٹر عامر خان کے ساتھ پہلی بار کام کرنے کے بے چینی سے منتظر ہیں۔ ابھیشیک بچن کے مطابق وہ اسکول کے دنوں سے عامر خان کے فین ہیں ان کے ساتھ کام کرنے کا موقع دیا جانا ان کے لیے بڑا اعزاز ہے۔ابھیشیک کو یقین ہے کہ عامر کے ساتھ کام کر کے انہیں ایکٹنگ کے بارے میں بہت کچھ سیکھنے کو ملے گا اور اسی سبب وہ آئندہ ماہ فلم کی شوٹنگ شروع ہونے کا انتظار بے چینی سے کر رہے ہیں۔ دھوم سلسلے کی تیسری فلم میں عامر پہلی بار بطور ولن جلوہ گھر ہوں گے جبکہ ان کے ساتھ ساتھ فلم میں ابھیشیک ، اودے چوپڑا، اور کترینہ کیف بھی نظر آئیں گے۔