پاکستان
13 ستمبر ، 2012

کراچی: بلدیہ ٹاوٴن کی گارمنٹس فیکٹری میں دوبارہ آگ بھڑک اٹھی

کراچی: بلدیہ ٹاوٴن کی گارمنٹس فیکٹری میں دوبارہ آگ بھڑک اٹھی

کراچی … کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاوٴن کی گارمنٹس فیکٹری میں ایک بار پھر آگ بھڑک اٹھی ہے جبکہ امدادی کارروائیاں رات کے اوقات میں معطل رہیں اور تہہ خانے میں موجود گرم پانی کو نکالنے کیلئے واٹر پمپس کا انتظار کیا جاتا رہا۔ بلدیہ ٹاوٴن میں گارمنٹس فیکٹری میں آتشزدگی کے واقعے میں 258 افراد جاں بحق ہوئے جبکہ 80 لاشوں کی تاحال شناخت نہیں ہوسکی ہے۔ ایدھی ذرائع کے مطابق سانحہ بلدیہ ٹاوٴن کی 217 لاشیں ایدھی سرد خانے لائی گئیں جن میں سے 137 کی شناخت ہوگئی ہے۔ ایدھی ذرائع نے بتایا کہ فیکٹری سانحے میں جاں بحق ہونے والوں میں سے 107 لاشیں ورثاء کے حوالے کی جاچکی ہیں۔ وزیر صحت سندھ ڈاکٹر صغیر کے مطابق سانحہ بلدیہ میں شناخت نہ ہونے والی لاشوں کے ڈی این اے کے نمونے سول اسپتال، عباسی اسپتال اور جناح اسپتال میں لئے جائیں گے اور شناخت نہ ہونے والی لاشوں کے لواحقین ڈی این اے ٹیسٹ کیلئے ان اسپتالوں میں خون کے نمونے دے سکتے ہیں، جبکہ گزشتہ روز بھی کچھ لاشیں اسپتال سے ورثاء کے حوالے کی جاچکی ہے۔ دوسری جانب گزشتہ رات امدادی سرگرمیاں معطل رہیں اور تہہ خانے میں موجود گرم پانی نکالنے کیلئے واٹر پمپس کا انتظار کیا جاتا رہا۔

مزید خبریں :