13 ستمبر ، 2012
کراچی… معروف اداکار لہری کراچی میں انتقال کر گئے۔ اداکار لہری کوپھیپھڑوں اور گردے کی بیماریاں لاحق تھیں اور وہ سانس لینے میں دشواری اور سینے میں تکلیف کی وجہ سے کئی دنوں سے وینٹی لیٹر پر تھے تاہم آج صبح انہیں وینٹی لیٹر سے ہٹا دیا گیا۔ اداکار لہری کے داماد نے انکے انتقال کی تصدیق کر دی ہے۔ اداکارلہری کا اصلی نام سفیر اللہ تھا اور انہوں نے اردو کے علاوہ پنجابی فلموں میں بھی کام کیا۔ لہری نے فلمی کیریئر کا آغاز 50کی دہائی میں کیا جو 30سال تک جاری رہا۔ اداکار لہری نے نگار فلمی ایوارڈ سمیت درجنوں ایوارڈ حاصل کیے، ان کی آخری فلم دھنک 1986 میں ریلیز ہوئی۔ اداکار لہری کی نماز جنازہ بعد نماز عصر بیت المکرم مسجد گلشن اقبال میں ادا کی جائے گی اور تدفین یاسین آباد قبرستان میں ہوگی۔