10 نومبر ، 2020
وفاقی حکومت نے بیرون ملک 4 نئے معاشی وزیر تعینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کا مقصد غیرملکی سرمایہ کاری پاکستان لانا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ معاشی وزیر لندن، واشنگٹن، بیجنگ اور ٹوکیو میں تعینات کیے جائیں گے، معاشی وزرا کی تعیناتی کے لیے سینیئر بیوروکریٹس کے انتخاب کا فیصلہ کیا گیا ہے، مختلف عہدوں پر تعینات گریڈ 20 اور 21 کے موزوں امیدواروں کی نامزدگیاں فوری طلب کرلی گئی ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی وزارتوں، ڈویژنز اور صوبائی حکومتوں سے ماہر افسروں کے نام مانگ لیے گئے ہیں، آزاد کشمیر، گلگت بلتستان حکومتوں سے بھی موزوں افسران کے نام مانگ لیےگئے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت نے مراسلہ بھیجا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ موزوں امیدواروں کی نامزدگیاں 30 نومبر تک فراہم کی جائیں۔
ذرائع کے مطابق امیدواروں کا انتخاب مسابقتی عمل سےہوگا، آئی بی اے کراچی تحریری ٹیسٹ لے گا، تحریری امتحان میں کامیاب امیدواروں کاوفاقی حکومت کی کمیٹی انٹرویو کرے گی۔