پاکستان
13 ستمبر ، 2012

جلنے والی فیکٹری سےپانی نکال لیا گیا،2لاشیں برآمد

 جلنے والی فیکٹری سےپانی نکال لیا گیا،2لاشیں برآمد

کراچی… کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاوٴن میں جلنے والی فیکٹری کے بیسمنٹ سے پانی نکال لیا گیا ہے جبکہ فیکٹری سے دو لاشیں بھی برآمد ہو ئی ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ لاشوں کی شناخت کیلئے لواحقین کا ڈی این اے ٹیسٹ کیا جائے گا۔ جائے وقوع پر ریسکیواداروں کی جانب سے تاخیر کے باعث لوگوں میں شدید اشتعال پایا جاتا ہے اور لواحقین نے اپنی مدد آپ کے تحت امدادی کام شروع کر دیا ۔ آج صبح بلدیہ ٹاوٴن کے علاقہ مکینوں نے ایک بار پھر اپنے پیاروں کی تلاش کیلئے آتشزدگی کا شکارہونے والی فیکٹری میں اپنی مدد آپ کے تحت ریسکیو آپریشن شروع کردیاہے۔ ذرائع کے مطابق امدادی کاروائیوں کے لئے علاقے کے نوجوانوں نے اپنی مدد آپ کے تحت جنریٹرز کا انتظام کرکے فیکٹری میں پھنسے مزید افراد کی تلاش کا کام شروع کردیا ہے، اور وہاں موجود لوگوں نے چندہ جمع کر کے جنریٹر میں پیٹرول ڈالا۔

مزید خبریں :