پاکستان
13 ستمبر ، 2012

آئین سپریم،پارلیمنٹ آئین ساز ادارہ ہے، کائرہ

آئین سپریم،پارلیمنٹ آئین ساز ادارہ ہے، کائرہ

اسلام آباد… وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات قمرزمان کائرہ نے کہاہے کہ ملک میں تمام قوانین میں سپریم آئین ہے اور پارلے منٹ آئین ساز ادارہ ہے اس لئے بات بھی اس کی مانی جانی چاہئے،وزیراعظم 18ستمبر کوسپریم کورٹ میں پیش ہوں گے اورجو عدالت کہے گی اس حکم کو مانیں گے۔اسلام آبادمیں ایک ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیراطلاعات نے کہاکہ حکومت نے 18 ویں آئینی ترمیم کے ذریعے صوبوں کو حقوق دئے تاہم انہیں علم ہے کہ بلوچستان میں سنجیدہ مسائل ہیں، قمرکائرہ نے کہاکہ عدلیہ میں سپریم کورٹ جبکہ اداروں میں پارلیمنٹ سپریم ہے جبکہ قوانین میں سپریم آئین ہے۔ وزیر اطلاعات کا کہناتھاکہ آئین سازی پارلیمنٹ کرتی ہے، بات تواسی کی ماننی چاہیئے،انہوں نے کہا کہ عدالتی حکم بھی ماننا چاہیئے، وزیراعظم اسی حکم پر 18 ستمبر کو پھر عدالت میں پیش ہوں گے، اورعدالت جو حکم دے گی وہ مانیں گے، قمرزمان کائرہ نے کہاکہ چودھری نثار الزامات کے ثبوت دیں اور کورٹ میں جائیں۔ انہوں نے کہا کہ چودھری نثار مناسب زبان استعمال کریں ورنہ انہیں بھی اسی زبان میں بات کرنا آتی ہے ،قمرزمان نے کہاکہ وہ عوام کی عدالت میں جائیں گے جس سے چودھری نثار،ان کی جماعت بھاگی ہوئی ہے اور اب بھی انہیں یہی گھبراہٹ ہے، قمرزمان کائرہ نے کہاکہ الیکشن چرانے کا کوئی ارادہ نہیں، عوام جسے چاہیں گے منتخب کریں گیآزاد میڈیا اور عدلیہ موجود ہیں، الیکشن شفاف ہوں گے۔

مزید خبریں :