13 ستمبر ، 2012
کراچی… سندھ میں ہفتے کو سی این جی اسٹیشنز 24 کے بجائے 48 گھنٹے کیلئے بندرہینگے۔ سوئی سدرن کے مطابق 3گیس فیلڈز بندہونے کے باعث اضافی بندش ہورہی ہے۔ ادارے کا کہنا ہے کہ 2 دن کی بندش صرف اس ہفتے ہوگی جس کے مطابق سندھ میں ہفتے کی صبح 9 بجے سے پیر صبح 9بجے تک سی این جی اسٹیشنز بند رہینگے۔