13 ستمبر ، 2012
اسلام آباد… قومی اسمبلی نے توہین رسالت پر مبنی امریکی فلم کے خلاف مذمت اور کراچی اور لاہور میں آتش زدگی واقعات کی جوڈیشل کمیشن سے تحقیقات کرانیکی قرارداد منظورکرلی ہے۔ قومی اسمبلی آج شروع ہوئے تو پھر متعلقہ وزراء کی غیرحاضری دیکھی گئی، اس پر ارکان نے تنقید بھی کی،آتش زدگی سانحہ پر سوگ کیلئے ایم کیوایم ارکان، بازوٴں پر سیاہ پٹیاں باندھ کر آئے۔ وفاقی وزیر خورشید شاہ نے کہاکہ کراچی و لاہور واقعات پر بحث پر زور دیا تو ایجنڈا معطل کرکے بحث کی گئی، اس میں مسلم لیگ نون کے خواجہ سعد رفیق، برجیس طاہر، پرویزملک ، پیپلز پارٹی کے حامد سعید کاظمی ، ایم کیوایم کے آصف حسنین ، مسلم لیگ قاف کے سردار بہادر سیہڑ نے حصہ لیا، پھر وزیرقانون فارو ق نائیک نے قرارداد پیش کی جس کی اپوزیشن لیڈر چودھری نثار نے حمایت کی اور قرارداد متفقہ منظور رکرلی۔ قرارداد میں کہاگیا ہے کہ آتش زدگی واقعات کو قومی المیہ قراردیا اور متاثرین کی امداد کیلئے معاوضہ کا اعلان کیا جائے،ایوان نے گستاخانہ امریکی فلم کیخلاف وزیرقانون کی قرارداد بھی متفقہ منظور کی، اس کے مطابق فلم سے عالم اسلام کے جذبات مجروح ہوئے ، ایسے اقدام سے نفرت اور انتہاپسندی پیدا ہوتی ہے، اسلام کا احترام کیا جائے۔