13 ستمبر ، 2012
لندن…برطانیہ کی دفتر خارجہ کی سینئر وزیر سعیدہ وارثی نے کراچی اور لاہور میں آتشزدگی سے جانی نقصان پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ مجھے کراچی اور لاہور کے کارخانوں میں آتشزدگی سے کئی انسانی جانوں کے ضیاع کا سن کر بڑا رنج اور دکھ ہوا جبکہ ان متاثرین میں بچے بھی شامل تھے۔ انہوں نے اپنے بیان میں جاں بحق ہونے والوں کے اہل خانہ اور احباب سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہماری دعائیں اور ہمدردیاں لواحقین کے ساتھ ہیں۔