پاکستان
13 ستمبر ، 2012

دہشتگردی پر کنٹرول کیلئے پاکستان سے تعاون جاری رکھیں گے،امریکا

واشنگٹن … امریکا نے دہشت گردی کے خاتمہ کے لئے پاکستان کے ساتھ تعاون کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔ امریکی محکمہ خارجہ کی خاتون ترجمان وکٹوریہ نولینڈ نے بریفنگ کے دوران کہا کہ پاکستان دہشت گردی سے بہت زیادہ متاثر ہوا ہے اور گزشتہ چند سالوں میں پاکستان میں 30 ہزار سے بھی زائد افراد دہشت گردی کا نشانہ بنے ہیں۔ ترجمان نے بریفنگ کے دوران ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے دہشت گردی کے خلاف امریکا کے پاکستان کے ساتھ دوطرفہ تعاون کو مزید مضبوط بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم دہشت گردی کے خاتمہ کے لئے پاکستان کے ساتھ تعاون جاری رکھیں گے۔

مزید خبریں :