کاروبار
Time 18 نومبر ، 2020

عالمی مارکیٹ میں سونا سستا، پاکستان میں مہنگا ہوگیا

عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قدر 13 ڈالر کمی کے بعد 1875 ڈالر ہے— فوٹو:فائل 

عالمی مارکیٹ میں سونا سستا ہونے کے باوجود ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں اضافہ ہوگیا۔

سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت 450 روپے اضافے کے بعد ایک لاکھ 12 ہزار 800 روپے ہوگئی ہے۔

10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 386 روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعد سونے کی نئی قیمت 96 ہزار 708 روپے ہوگئی جبکہ عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قدر 13 ڈالر کمی کے بعد 1875 ڈالر ہے۔

مزید خبریں :