پاکستان
14 ستمبر ، 2012

ایفیڈرین کیس، علی موسیٰ گیلانی سپریم کورٹ کے گیٹ سے گرفتار

ایفیڈرین کیس، علی موسیٰ گیلانی سپریم کورٹ کے گیٹ سے گرفتار

اسلام آباد…سابق وزیرا عظم یوسف رضا گیلانی کے صاحبزادے اور رکن قومی اسمبلی علی موسیٰ گیلانی کو اے این ایف نے سپریم کورٹ کے گیٹ سے گرفتار کر لیا ہے۔ واضح رہے کہ علی موسیٰ گیلانی نے ایفیڈرین کیس میں ضمانت قبل از گرفتاری کے لئے سپریم کورٹ میں کل ہی درخواست دائر کی تھی۔ علی موسیٰ گیلانی کے وکیل خالد رانجھا نے اپنے موکل کی ضمانت کے لئے درخواست، سپریم کورٹ میں دائر کی، اس درخواست کے ساتھ ایفیڈرین کیس میں دو ملزموں کو وعدہ معاف گواہ بنائے جانے سے متعلق ٹرائل کورٹ کے فیصلے پر بھی اپیل کو شامل کیا گیا ہے۔ ایفیڈرین کیس میں ملوث وفاقی وزیر مخدوم شہاب الدین کی بھی سپریم کورٹ نے ایک دن قبل عبوری ضمانت کی درخواست منظور کی تھی۔درخواست ضمانت کی سماعت جسٹس ناصر الملک کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کرنا ہے، سماعت کیلئے علی موسیٰ گیلانی سپریم کورٹ پہنچے تو وہاں پہلے سے موجود اے این ایف کے اہلکاروں نے گرفتار کر لیا اور انہیں ریجنل ڈائرکٹوریٹ لے گئے ۔

مزید خبریں :