پاکستان
14 ستمبر ، 2012

سپریم کورٹ کے گیٹ سے گرفتاری انصاف کا قتل ہے،خالد رانجھا

سپریم کورٹ کے گیٹ سے گرفتاری انصاف کا قتل ہے،خالد رانجھا

اسلام آباد… ایفیڈین کیس میں رکن قومی اسمبلی علی موسیٰ گیلانی کے وکیل خالد رانجھا نے سپریم کورٹ کے گیٹ سے موسیٰ گیلانی کی گرفتاری کو کو انصاف کا قتل قرار دیا ہے۔ گرفتاری کے فوری بعد میڈیا سے گفتگو میں خالد رانجھا کا کہنا تھا کہ علی موسیٰ گیلانی عدالت کے سامنے اپنے آپکو سرینڈرکرنے آئے تھے، کسی اہلکار نے نمبر بڑھانے کیلئے ایسا فعل کیا۔ واضح رہے کہ علی موسیٰ گیلانی نے گذشتہ روز ہی سپریم کورٹ میں اپنی ضمانت کی درخواست دائر کی تھی کہ آج صبح انہیں اے این ایف کے اہلکاروں نے عدالت کے گیٹ سے گرفتار کر لیا۔سپریم کورٹ کا تین رکنی بینچ جسٹس ناصر الملک کی سربراہی میں علی موسیٰ گیلانی کی درخواست ضمانت کی سماعت کرے گا۔

مزید خبریں :