14 ستمبر ، 2012
اسلام آباد… سپریم کورٹ میں علی موسیٰ گیلانی کی درخواست ضمانت کیس کی سماعت کے دوران عدالت نے علی موسیٰ گیلانی کو آدھے گھنٹے میں پیش کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ آج جسٹس ناصر الملک کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے ایفیڈرین کیس میں علی موسیٰ گیلانی کی جانب سے دائر درخواست ضمانت کی سماعت کی تو ان کے وکلاء نے عدالت کو بتایا علی موسیٰ گیلانی کو نوٹس جاری ہو چکا تھا لہذا عدالت کے گیٹ سے انکی گرفتاری توہین عدالت ہے۔ مختصر سماعت کے بعد عدالت نے علیٰ موسیٰ گیلانی کو آدھے گھنٹے میں عدالت طلب کر لیا۔عدالت نے گیٹ سے گرفتار کرنے والے اے این ایف کے اہلکار بھی طلب کر لئے ہیں۔