پاکستان
14 ستمبر ، 2012

علی موسیٰ گیلانی سپریم کورٹ پہنچ گئے

علی موسیٰ گیلانی سپریم کورٹ پہنچ گئے

اسلام آباد… ایفیڈین کیس میں ضمانت کی درخواست کی سماعت کیلئے علی موسیٰ گیلانی کو سپریم کورٹ میں پیش کر دیاگیا ہے۔ انہیں آج صبح سپریم کورٹ کے گیٹ سے گرفتار کر کے اے این ایف کے ڈائریکٹوریٹ لے جایا گیا تھا جس کا سپریم کورٹ نے نوٹس لیا اور آدھے گھنٹے میں انہیں واپس عدالت لانے کی ہدایت کی۔ سپرکم کورٹ پہنچنے پر مختصر گفتگو میں علی موسیٰ گیلانی کا کہنا تھا کہ ان کے ساتھ جو کچھ ہوا اس کا میڈیا گواہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ انہیں اے این ایف ڈائرکٹوریٹ میں کمرے میں بٹھاکر رکھاگیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم پر توہین عدالت لگی لیکن پھر بھی عدالتوں پر اعتماد کیا اور سپریم کورٹ پر بھی اعتماد ہے۔ سپریم کورٹ میں جسٹس ناصر الملک کی سربراہی میں تین رکنی بینچ درخواست ضمانت کی سماعت کرے گا۔

مزید خبریں :