پاکستان
14 ستمبر ، 2012

ایفیڈرین کیس، موسیٰ گیلانی کی عبوری ضمانت منظور

ایفیڈرین کیس، موسیٰ گیلانی کی عبوری ضمانت منظور

اسلام آباد… ایفیڈین کیس میں نامزد ملزم رکن قومی اسمبلی علی موسیٰ گیلانی کی عبوری ضمانت منظور کر لی ہے۔عدالت نے علی موسی ٰ گیلانی کی ضمانت کو 5 لاکھ کے مچلکوں پرمنظور کیا ۔ اس سے قبل آج صبح انہیں اے این ایف کے عملے نے سپریم کورٹ کے گیٹ سے گرفتار کیا اور اپنے ڈائریکٹریٹ لے گئے۔ سپریم کورٹ کے نوٹس لینے پر اے این ایف نے علی موسیٰ گیلانی کو عدالت میں پیش کر دیا ۔ سپریم کورٹ پہنچنے پر علی موسیٰ گیلانی کا کہنا تھا کہ ان کے ساتھ جو کچھ ہوا اس کا میڈیا گواہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ انہیں اے این ایف ڈائرکٹوریٹ میں کمرے میں بٹھاکر رکھاگیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم پر توہین عدالت لگی لیکن پھر بھی عدالتوں پر اعتماد کیا اور سپریم کورٹ پر بھی اعتماد ہے۔ سپریم کورٹ نے عدالت کے باہر سے گرفتار کرنے پر اے این ایف حکام کی سرزنش کی گئی۔بعد ازاں سپریم کورٹ میں جسٹس ناصر الملک کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے علی موسیٰ گیلانی کی 25ستمبر تک ضمانت منظور کرلی ۔ عدالتی حکم میں کہا گیا کہ علی موسی ٰگیلانی کی گرفتاری کو بھی 25 ستمبر کو زیر سماعت لایا جائے گا۔

مزید خبریں :