پاکستان
14 ستمبر ، 2012

سانحہ بلدیہ ٹاوٴن، فیکٹری مالکان کی عبوری ضمانت منظور

سانحہ بلدیہ ٹاوٴن، فیکٹری مالکان کی عبوری ضمانت منظور

کراچی… بلدیہ ٹاوٴن میں ہولناک آتشزدگی کا شکار ہونے والی فیکٹری کے مالکان کی عبوری ضمانت منظور کر لی گئی ہے۔ جن ملزمان کی ضمانت منظور کی گئی ان میں عبد العزیز، شاہد بیلہ اور راشد بیلہ شامل ہیں۔ ضمانت سندھ ہائی کورٹ لاڑکانہ بنچ کے جج حسن اظہر رضوی نے 5،5 لاکھ روپے کے عوض 8دن کیلئے منظور کی ۔ واضح رہے کہ بلدیہ ٹاوٴن میں واقع فیکٹری میں ملکی تاریخ کی بدترین آتشزدگی میں 260افراد جاں بحق اور ڈھائی سو سے زائد زخمی ہو گئے تھے۔

مزید خبریں :