14 ستمبر ، 2012
لندن…این جی ٹی…کہتے ہیں موت کا ایک وقت متعین ہوتا ہے جسے کوئی بڑے سے بڑا حادثہ بھی تبدیل نہیں کرسکتا ہے۔ایک ایسی ہی وڈیو منظرعام پر آئی ہے جس میں نظارہ بھی اسی بات کی طرف اشارہ کررہا ہے جہاں ایک تیز رفتار موٹر سائیکلسٹ موڑ کاٹتے ٹرالر سے جاٹکرایا۔یہ موٹر سائیکل سوار دور سے اپنی دھن میں مگن چلا رہا تھا جہاں بے دھیانی کے باعث وہ دوسرے روٹ پر مڑتے ٹرالر سے جاٹکرایا۔ٹکر اتنی زوردار اور شدید تھی کہ ٹکرانے کے بعد موٹر سائیکل سوار کئی فٹ ہوا میں اُچھلتا ہوا دور جاگرا اور موٹر سائیکل کے پرخچے اُڑگئے تاہم یہ تو معجزہ ہی تھا جو موٹر سائیکلسٹ زندہ بچ گیا جس کے ہاتھ اور پیر کی ہڈی ٹوٹ گئی ۔