پاکستان
14 ستمبر ، 2012

دُہرا بلدیاتی نظام سندھ کی تقسیم کی سازش ہے،نوازشریف

دُہرا بلدیاتی نظام سندھ کی تقسیم کی سازش ہے،نوازشریف

کراچی…مسلم لیگ ن کے سربراہ میاں نوازشریف نے کہا ہے کہ دُہرا بلدیاتی نظام سندھ کی تقسیم کی سازش ہے،ایک صوبے میں دونظام، یہ تقسیم نہیں تو اور کیا ہے،مسلم لیگ (ن)سندھ کی تقسیم کے خلاف ہے۔کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے نوازشریف نے کہا کہسندھ کی تقسیم قبول نہیں اوربلدیاتی آرڈیننس اِس سمت پہلاقدم ہے، تمام فیصلے مشاورت سے ہونے چاہیے،بلدیاتی نظام کے چکرسے نکل کرحکومت سیلاب متاثرہ افراد کی مدد کرے،سندھ کے 5 اضلاع بارش سے شدیدمتاثرہوئے،لوگ آسمان تلے بیٹھے ہیں ،گزشتہ سال کے سیلاب کا پانی اب تک نہیں نکالا گیا۔نوازشریف کا کہنا تھا کہ روز لاشیں گررہی ہیں، ایسا لگتا ہے کہ پاکستان قتل گاہ بنا ہوا ہے۔اطلاع ملی ہے کہ ہندو برادری کے لوگ ملک چھوڑنے پر مجبور ہیں، ہندوبرادری کے حقوق کا تحفظ کریں گے، وہ ملک چھوڑ کر نہ جائیں،سکھ، عیسائی، ہندو، پارسی برادری سمیت تمام اقلیتوں کے ساتھ ہیں۔نوازشریف نے کہا ہے کہ مسلم لیگ فنکشنل کے ساتھ اتحادکرناچاہتے ہیں،میں چاہتاہوں کہ مسلم لیگ فنکشنل اورمسلم لیگ(ن)ایک ہوجائیں۔انہوں نے بتایا کہ ایم کیوایم مسلسل ملاقات کیلئے کہہ رہی تھی،اسحاق ڈارسے کہاکہ ایم کیوایم سے ملاقات کریں اوراُن کاایجنڈاپوچھیں،ایم کیوایم سے ملاقات کے بعدالطاف حسین نے جوباتیں کی وہ سب کے سامنے ہیں،اسلام آبادمیں بیٹھے اتحادیوں نے پاکستان کاستیاناس کردیا۔نوازشریف نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں اتحادی مل کرانتخابات لڑیں،نہ یہ اُن کے کام آئیں گے نہ وہ اُن کے،حکومت سے نگران حکومت پرنہ کوئی رابطہ ہے اورنہ کوئی ایساارادہ۔

مزید خبریں :