05 دسمبر ، 2020
لاہور: نواب ٹاؤن میں گھریلو جھگڑے پر بہنوئی نے فائرنگ کر کے برادر نسبتی کو قتل کر دیا۔
پولیس کے مطابق گرین ایکڑ کا رہائشی مقتول بلال محنت مزدوری کرتا تھا، اس کا بہنوئی بلال ولد شاما سے معمولی بات پر جھگڑا ہوگیاجس پر ملزم نے اندھا دھند فائرنگ کرکےفرار ہوگیا۔
پولیس کا کہنا ہےکہ ملزم کی فائرنگ کے نتیجے میں گولیی لگنے سے بلال شدید زخمی ہوگیا اور اسپتال لے جاتے ہوئے دم توڑ گیا۔
پولیس نے لاش مردہ خانے بھیج کر ملزم کی تلاش شروع کر دی۔