11 فروری ، 2012
اسلام آباد… لاپتہ افراد کے کیس میں،سپریم کورٹ نے تحریری حکم جاری کردیاہے اور کہا ہے کہ آئی ایس آئی ، ایم آئی کے ڈی جی اور جیگ برانچ کو حکم پہنچایا جائے،تحریری فیصلے میں تمام افراد کو حکم سیکریٹری دفاع کے ذریعے پہنچانے کے لیے کہا گیا ہے ،جبکہ یہ بھی کہا گیا ہے کہ گورنر خیبر پختونخوا کو چیف سیکریٹری کے پی کے کے ذریعے نوٹس جاری کیا جائے،فیصلے میں مزید کہاگیا ہے کہ گورنر خیبرپختونخوا بتائیں لاپتا افراد کی حالت سے متعلق کیابورڈ تشکیل دیا گیا ۔بورڈ سے رپورٹ لی جائے کہ زیر حراست قیدیوں کی حالت کیسی ہے،جبکہ چیف سیکریٹری کے پی کے خود سپریم کورٹ میں حاضر ہوں، فیصلے کے مطابق پارا چنار میں گورنرخیبرپختونخواکی منظوری کے بغیر قیدیوں کورکھا نہیں جاسکتا ،لیڈی ریڈنگ سول اسپتال ہے، جہاں قیدیوں سے متعلق معلومات لینی چاہیے تھی،عدالت عظمیٰ نے حکم جاری کیا کہ آئی ایس آئی اورڈی جی ایم آئی قیدیوں کی سپریم کورٹ پیشی کو یقینی بنائیں،حکم پہنچانے کے عمل کی تحریری رپورٹ رجسٹرار کو بھیجی جائے۔