پاکستان
Time 07 دسمبر ، 2020

اسلام آباد ہائیکورٹ نے کابینہ کمیٹی برائے نجکاری کی تشکیل غیر قانونی قرار دیدی

اسلام آباد ہائیکورٹ نے کابینہ کمیٹی برائے نجکاری کی تشکیل غیر قانونی قرار دے دی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے کابینہ کمیٹی کی تشکیل کے خلاف مسلم لیگ ن کی درخواست منظور کرلی۔

عدالت نے 25 اپریل 2019 کا کابینہ کمیٹی نجکاری کی تشکیل کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دے دیا۔

عدالت نے کابینہ کمیٹی نجکاری میں بطور چیئرمین مشیر خزانہ حفیظ شیخ کی تقرری غیرقانونی قرار دے دی۔

کابینہ کمیٹی میں مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد اور مشیر ادارہ جاتی اصلاحات ڈاکٹر عشرت حسین کی شمولیت بھی غیر قانونی قرار دے دی گئی۔

ن لیگ کے ایم این اے رانا ارادت نے محسن شاہنواز رانجھا کے ذریعے درخواست دائر کی تھی جس پر جسٹس عامر فاروق اور جسٹس غلام اعظم قمبرانی پرمشتمل ڈویژن نے مختصر فیصلہ سنایا۔

مزید خبریں :