Time 10 دسمبر ، 2020
پاکستان

وزیر صحت پنجاب کی شوکت خانم اسپتال میں کامیاب سرجری

وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد کی شوکت خانم اسپتال میں سرجری کی گئی جو کامیاب رہی۔

ذرائع شوکت خانم اسپتال کے مطابق ڈاکٹر یاسمین راشد کی چھاتی میں تکلیف کے باعث سرجری کی گئی۔

ڈاکٹر یاسمین راشد کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ میری سرجری کامیاب ہوئی، ڈاکٹروں نےگھر جانے کی اجازت دے دی ہے۔

صوبائی وزیر صحت کا کہنا تھا کہ کل سے اپنے دفتری معاملات کو انجام دینے کے قابل ہوں گی۔

مزید خبریں :