Time 12 دسمبر ، 2020
پاکستان

ملک میں کورونا سے مزید 71 اموات، 2700 سے زائد نئے کیسز رپورٹ

ملک میں کورونا سے مزید 71 افراد انتقال کرگئے اور 2700 سے زائد نئے مریض بھی سامنے آئے ہیں۔

پاکستان میں کورونا کے اعداد و شمار بتانے والی ویب سائٹ (covid.gov.pk) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 41426 ٹیسٹ کیے گئے جن 2729 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جب کہ وائرس سے 71 ہلاکتیں ہوئیں۔

سرکاری پورٹل کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا مثبت آنے کی شرح 6.59 فیصد رہی۔

سرکاری پورٹل کے مطابق ملک میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 8724 ہوگئی ہے اور مجموعی کیسز 4 لاکھ 35056 تک جا پہنچے ہیں جب کہ فعال کیسز کی تعداد 45124 ہے۔

اسکرین شاٹ سرکاری پورٹل

اس کےعلاوہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 2116 مریض کورونا سے صحتیاب بھی ہوئے ہیں جس کے بعد مجموعی طور پر صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 381208 ہوگئی ہے۔

صوبوں کی صورتحال

سرکاری پورٹل کے مطابق سندھ میں کورونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد 192735 ہوگئی ہے جب کہ 3132 افراد اب تک انتقال کرچکے ہیں۔

پنجاب میں کورونا کے کل مریضوں کی تعداد 126526 ہے اور 3320 افراد وائرس میں مبتلا ہوکر جان سے جاچکے ہیں جب کہ بلوچستان میں مریضوں کی کل تعداد 17696 اور ہلاکتیں 173 ہوچکی ہیں۔

خیبرپختونخوا میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 51404 اور 1455 ہلاکتیں ہوچکی ہیں جب کہ آزاد کشمیر میں 7620 افراد وائرس میں مبتلا ہوچکے ہیں اور 188 افراد انتقال کرگئے۔

اس کے علاوہ گلگت بلتستان میں اب تک کورونا کے مریضوں کی تعداد 4775 اور 98 افراد انتقال کرچکے ہیں۔

پورٹل کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کورونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد 34300 ہے اور اب تک 358 مریض انتقال کرچکے ہیں۔

مزید خبریں :