کاروبار
11 فروری ، 2012

بھارت کو پاکستان کی جانب سے ”موسٹ فیورٹ نیشن“ کا انتظار

بھارت کو پاکستان کی جانب سے ”موسٹ فیورٹ نیشن“ کا انتظار

نئی دہلی … بھارت چاہتا ہے کہ پاکستان اسے”موسٹ فیورٹ نیشن“ کا درجہ دینے کے فیصلے پر عمل کرے۔وفاق ایوان تجارت و صنعت بھارت کے سربراہ آر وی کنوریا نے نئی دہلی میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ وہ اس بات کا انتظار کر رہے ہیں کہ پاکستان بھارت کو ”موسٹ فیورڈ نیشن “ کادرجہ کب دیتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ سب سے اہم بات تجارت سے متعلق منفی فہرست کا اعلان ہے۔ آر وی کنوریا نے امید ظاہر کی کہ بھارتی مندوبین کے دورہ پاکستان سے دونوں ملکوں کے درمیان تجارت کو فروغ حاصل ہوگا۔بھارتی وزیر تجارت و صنعت آنند شرما 80 رکنی وفد کے ہمراہ پیر 13 فروری سے پاکستان کا دورہ کریں گے۔ان کا کہنا تھا کہ آئندہ پانچ سال میں پاکستان و بھارت کے درمیان تجارت دس ارب ڈالر تک پہنچ جانی چاہیے جو اس وقت صرف دو ارب ستر کروڑ ڈالر ہے۔

مزید خبریں :