کاروبار
16 ستمبر ، 2012

پیٹرول 6روپے82پیسے اور سی این جی چھ روپے کلو مہنگی،نوٹیفیکشن جاری

پیٹرول 6روپے82پیسے اور سی این جی چھ روپے کلو مہنگی،نوٹیفیکشن جاری

اسلام آباد…پٹرولیم مصنوعات اور سی این جی کی قیمتوں میں اضافے اور ردوبدل کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔پٹرولیم مصنوعات اور سی این جی کی نئی قیمتوں کا اطلاق 17ستمبر سے ہو گا۔اوگرانے وزارت پٹرولیم کی ہدایت پر قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کیاہے ۔ جس کے مطابق پٹرول 6روپے 82پیسے فی لیٹرمہنگا ہونے کے بعد نئی قیمت 106روپے72پیسے فی لیٹر ،ڈیزل 1روپیہ 75 پیسے فی لٹر سستا ہونے کے بعد 113روپے77پیسے فی لیٹر،مٹی کاتیل62پیسے فی لیٹرمہنگا ہونے کے بعد نئی قیمت 104 روپے68پیسے فی لیٹر ہائی اوکٹین1روپے50پیسے فی لیٹر مہنگا ہونے کے بعد 137 روپے96پیسے فی لیٹر ہوگیا ہے۔جبکہ ریجن ون میں سی این جی کی قیمت میں6 روپے26پیسے فی کلو اضافہ کے بعدنئی قیمت 97 روپے71پیسے فی کلو ہوگئی ہے۔ریجن ون میں خیبر پختونخوا بلوچستان اور پوٹھوہار کے علاقے شامل ہیں۔ریجن ٹو میں سی این جی 5 روپے71پیسے فی کلو اضافہ کے بعد89 روپے 26پیسے فی کلو ہوگئی ہے۔ریجن ٹو میں پوٹھوہار کے سوا پنجاب اور سندھ شامل ہیں۔


مزید خبریں :