پاکستان
Time 16 دسمبر ، 2020

خراب واشنگ مشین دینے پر صارف کمپنی کے خلاف کنزیومر کورٹ پہنچ گیا

فائل فوٹو

کراچی: خراب واشنگ مشین دینے پر صارف کمپنی کے خلاف کنزیومر کورٹ پہنچ گیا۔

جیونیوز کےمطابق درخواست گزار محمد ساجد نے اپنی درخواست میں واشنگ مشین فروخت کرنے والی کمپنی کو بھی فریق بنایا ہے۔

درخواست میں کہا گیا ہےکہ  میں کینسر کا مریض ہوں اور کپڑے دھونے کے لیے پریشان ہوں، کمپنی نے مجھے وارنٹی کے ساتھ مشین دی تھی لیکن کچھ ماہ چلنے کے بعد مشین خراب ہوگئی۔

متاثرہ شہری کی درخواست پر کنزیومر پروٹیکشن کورٹ نے فریقین کو نوٹس جاری کر دیے اور 17 دسمبر تک جواب طلب کرلیا۔

مزید خبریں :