پاکستان
17 ستمبر ، 2012

پاکستان میں ڈیزل اور مٹی کے تیل کی قیمت خطے کے تمام ممالک سے زیادہ

کراچی …محمد رفیق مانگٹ…پاکستان میں ڈیزل اور مٹی کے تیل کی قیمت خطے کے دیگر تمام ممالک حتیٰ کہ امریکا سے بھی زیادہ ہے ۔ پاکستان میں ڈیزل کی نئی قیمت فی لیٹر 113.77 روپے ہے جب کہ بھارت میں ڈیزل فی لیٹر81.74روپے، بنگلادیش میں85.54روپے،نیپال میں100.90روپے اور امریکا میں 96روپے فی لیٹر ہے۔ پاکستان میں مٹی کے تیل کی قیمت فی لیٹر 104.68 روپے، بھارت میں فی لیٹر25.85روپے(14.83 بھارتی روپے)،بنگلا دیش میں72روپے، سری لنکا میں76.90روپے اور نیپال میں 100.90روپے ہے۔بھارتی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارت میں ڈیزل پاکستان،بنگلا دیش سمیت امریکا اوریورپی ممالک سے بھی سستا ہے۔بھارت میں اضافے کے بعد فی لیٹر ڈیزل81.74روپے( 46.95 بھارتی روپے )ہے۔بھارت میں گزشتہ روز ڈیزل کی قیمت میں معمولی اضافہ کیا گیا اس کے باوجود وہاں قیمتیں پاکستان سے کم ہیں۔ پاکستان میں ڈیزل115.52 فی لیٹر کی قیمت میں 1.75پیسے کمی کی گئی اورنئی قیمت 113.77روپے ہوگی۔ امریکا میں ڈیزل96روپے فی لیٹر، فرانس میں135.50روپے،جرمنی میں145روپے،برطانیہ میں 172.70روپے اور اٹلی میں 162روپے فی لیٹر ہے۔ 14.2کلو کے ایل پی جی سیلنڈر کی قیمت پاکستان میں 1665روپے،بھارت میں 695روپے ( 399 بھارتی روپے)،بنگلا دیش میں941.80روپے ،سری لنکا میں1979روپے اور نیپال میں1542روپے ہے۔

مزید خبریں :