پاکستان
17 ستمبر ، 2012

کراچی: بن قاسم اسٹیشن کے قریب 2 مسافر ٹرینیں ٹکرا گئیں، متعدد زخمی

کراچی: بن قاسم اسٹیشن کے قریب 2 مسافر ٹرینیں ٹکرا گئیں، متعدد زخمی

کراچی … کراچی میں بن قاسم اسٹیشن کے قریب 2 مسافر ٹرینیں ٹکرا گئیں، متعدد افراد زخمی ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق بن قاسم ریلوے اسٹیشن کے قریب شالیمار اور ملت ایکسپریس آپس میں ٹکرا نے سے متعدد افراد زخمی ہوگئے، جبکہ حادثے میں ہلاکتوں کا خدشہ بھی ظاہر کیا جارہا ہے۔ امدادی ٹیمیں حادثے کے مقام پر روانہ ہوگئی ہیں۔ایک مسافر کامران کے مطابق گھگھر پھاٹک پر ملت ایکسپریس کھڑی تھی کہ پیچھے سے شالیمار ایکسپریس اس سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں ملت ایکسپریس کی پچھلی تین بوگیاں شدید متاثر ہوئی ہیں۔

مزید خبریں :