پاکستان
Time 18 دسمبر ، 2020

پیپلز پارٹی کے رہنما کے بھائی کی شادی میں کھلے عام اسلحہ کی نمائش، ہوائی فائرنگ

سانگھڑ کی تحصیل کھپرو میں پیپلز پارٹی کے مقامی رہنما سلیم جٹ کے بھائی کی شادی میں کھلے عام اسلحہ کی نمائش کی گئی، ہوائی فائرنگ ہوتی رہی لیکن پولیس خاموش تماشہ بنی رہی۔

جمعہ کے روز کھپرو میں پیپلز پارٹی سٹی کے سینیئر نائب صدر محمد سلیم جٹ کے بھائی کی شادی تھی۔

بارات لے جانے کے موقع پر باراتیوں نے جدید اسلحہ کی نمائش کی بلکہ راستے بھر ہوائی فائرنگ بھی کرتے رہے۔

کھپرو کے مرکزی علاقے شہید چوک پر بھی ہوائی فائرنگ کا سلسلہ مسلسل جاری رہا جس سے علاقے میں خوف ہراس پھیل گیا۔

تاہم اس تمام صورتحال میں پولیس خاموش تماشائی بنی رہی، نہ مسلح افراد کو ہوائی فائرنگ سے روکا اور نہ کوئی مقدمہ درج ہوسکا۔

مزید خبریں :