17 ستمبر ، 2012
اسلام آباد… ملک ریاض حسین کیخلاف توہین عدالت کیس کی سپریم کورٹ میں سماعت میں جاری ہے اور جسٹس اعجاز افضل اور جسٹس اعجازچودھری پر مشتمل بنچ سماعت کررہا ہے۔ آج سماعت میں اٹارنی جنرل نے مقدمے میں پیش کرنے کیلئے شواہد کی فہرست پیش کردی جبکہ ملک ریاض کیخلاف درخواست گزاروں نے بھی گواہوں کی فہرست پیش کی۔ عدالت نے اٹارنی جنرل سے استفسار کیا کہ استغاثہ کی گواہوں کی پیش کردہ فہرست کے ناموں کا اس کیس سے تعلق ہے؟ جس پر ان کا کہنا تھا کہ فہرست کے تمام گواہوں کا اس کیس سے تعلق ہے۔ جسٹس اعجاز افضل نے اٹارنی جنرل کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ جو شہادت آپ پیش کررہے ہیں وہ فریق صفائی کی لگتی ہے، آپ استغاثہ ہیں، وکیل صفائی نہیں، بطور چیف لاء آفیسر اپنے دائرے میں رہیں۔ اٹارنی جنرل کا کہنا تھا کہ ججز ،عدالت میں پیش ہوتے رہے ہیں۔