دنیا
11 فروری ، 2012

شام:حلب میں بم دھماکے ،25 افراد ہلاک،180 زخمی

حلب … شام کے شہرحلب میں جمعہ کو متعدد بم دھماکے ہوئے ہیں جن کے نتیجے میں متعدد فوجی سمیت پچیس افراد ہلاک اور ایک سو اسی زخمی ہوگئے ہیں۔شام کے دوسرے بڑے میں جمعہ کوایک بم دھماکا فوجی انٹیلی جنس کے مرکز اور دوسرا سکیورٹی فورسز کے مرکز کے نزدیک ہوا ہے۔ حلب کے ایک مکین نے شامی حکومت پر بم دھماکوں میں ملوث ہونے کا الزام عائد کیا ہے۔ادھر شام کے وسطی شہر حمص کے علاقے انشاعت میں صدر بشارالاسد کی سکیورٹی فورسز نے حکومت مخالفین کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رکھا ہوا ہے اور فوجی گھر گھر تلاشی کی کارروائی کررہے ہیں۔شام میں انقلاب جنرل کونسل کی جانب سے گزشتہ ہفتے 755 افراد کی ہلاکتوں کی تصدیق کی گئی۔ ان شامی شہریوں کو بشار الاسد کی فوج نے مختلف آپریشنز میں ہلاک کیا۔

مزید خبریں :