17 ستمبر ، 2012
کولمبو…ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ورلڈکپ کے سلسلے میں وارم اپ میچ میں بھارت نے پاکستان کوجیت کیلئے 186رنز کا ہدف دیا ہے۔ بھارتی کپتان مہندرا سنگھ دھونی نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا، اوپنرز گوتم گمبھیر اور وریندر سہواگ نے برق رفتار آغاز فراہم کیا، بھارت کی پہلی وکٹ 41 کے مجموعی اسکور پراس وقت گری جب گوتم گمبھیر 10 رنز بناکر عمر گل کی گیند پر کلین بولڈ ہوگئے۔ مجموعی اسکور میں صرف 4 رنز کے اضافے کے بعد وریندر سہواگ نے بھی پویلین کی راہ لی، وہ 26 رنز بناکر سعید اجمل کا شکار بنے۔ ورات کوہلی اور روہیت شرما نے جارحانہ بیٹنگ کامظاہرہ کرتے ہوئے تیسری وکٹ کی شراکت میں127 رنز بناکر ٹیم کی پوزیشن مزید مستحکم کردی۔روہیت شرما 40 گیندو ں پر56 رنز بناکر سعید اجمل کے ہاتھوں کلین بولڈ ہوئے۔ورات کوہلی نے 47 گیندوں پر ناقابل شکست 75 رنز بنائے۔ سعید اجمل نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔ایونٹ کا افتتاحی میچ کل سری لنکا اور زمبابوے کے درمیان کھیلا جائے گا۔