Time 21 دسمبر ، 2020
پاکستان

اسلام آباد میئر کے انتخابات، ن لیگی امیدوار کیلئے قرعہ اندازی متنازع ہوگئی

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے میئر کے انتخابات کے موقع پر مسلم لیگ (ن) کو امیدوار چننے کیلئے قرعہ اندازی کرنا پڑگئی۔

ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ن) اسلام آباد کے 7 امیدواروں میں قرعہ اندازی کی گئی اور میئر اسلام آبادکیلئے سید ظہیر احمد شاہ کا نام قرعہ اندازی میں نکل آیا لیکن نام نکلنے کے باوجود مسلم لیگ اسلام آباد کے صدر طارق فضل چوہدری نے ٹکٹ پیرعادل کو دے دیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سید ظہیر احمد شاہ احتجاجاً آزاد حیثیت میں میئر کے امیدوار ہوں گے۔

اس حوالے سے مسلم لیگ ن  کے رہنما طارق فضل چوہدری کا کہنا تھاکہ غلط فہمی ہوگئی تھی، قرعہ اندازی میں پیر عادل کا ہی نام نکلا۔

انہوں نے کہا کہ ظہیر احمد شاہ مجھے پیر عادل سے بھی زیادہ عزیز ہیں، ظہیر احمد شاہ ہمارے ساتھ ہیں اور وہ آزاد حیثیت سے حصہ نہیں لیں گے۔

خیال رہے کہ میئر اسلام آباد کے انتخاب 28 دسمبر کو ہوگا۔

مزید خبریں :