کاروبار
11 فروری ، 2012

سندھ بھر میں 24 گھنٹوں کیلئے سی این جی کی فراہمی بند

سندھ بھر میں 24 گھنٹوں کیلئے سی این جی کی فراہمی بند

کراچی … گیس لوڈ مینجمنٹ کے تحت سندھ میں آج صبح 9بجے سے 24گھنٹوں کے لئے سی این جی کی فراہمی بندکردی گئی ہے جبکہ فیصل آباد اور بہاول پور ریجن میں تیسرے روز بھی گیس کی بندش نے صارفین کی مشکلات بڑھا دی ہیں۔سندھ بھر کے تمام سی این جی اسٹیشن آج صبح 9بجے بند کردئے گئے جو24 گھنٹوں بعد اتوار کی صبح 9 بجے کھلیں گے۔ فیصل آباد ریجن کے علاقوں سرگودھا، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ ، خوشاب،میانوالی اورچنیوٹ میں سی این جی اسٹیشن آج تیسرے روزبھی بند ہیں۔بہاولپورریجن کے علاقوں رحیم یارخان،بہاول نگر اور دیگر میں بھی سی این جی اسٹیشن بند ہیں۔دونوں ریجن میں سی این جی کی فراہمی آج رات دس بجے شروع ہوجائے گی۔سی این جی کی بندش سیٹرانسپورٹرز فائدہ اٹھاتے ہوئے منہ مانگا کرایہ وصول کررہے ہیں۔

مزید خبریں :