11 فروری ، 2012
لاہور… لاہور میں ہال روڈ پر واقع ایک الیکٹرونک اشیاء کی دوکان میں آتشزدگی سے لاکھوں روپئے کا مال جل کر خاکستر ہو گیا۔ ہال روڈ پر حمزہ سنٹر میں وا قعہ کمپیوٹر سے متعلقہ سامان کی دوکان میں اچانک شارٹ سرکٹ کے باعث آگ بھڑک اٹھی جس نے پوری دوکان کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔اطلاع ملنے پر فائر بریگیڈ موقع پر پہنچ گئے اور ایک گھنٹے کی کوشش کے بعد آگ پر قابو پالیا۔دوکان کے مالک شیخ یونس کے مطابق آگ لگنے سے 50 لاکھ سے زائد مالیت کا نقصان ہوا۔