جی جی حدید بھی پاکستانی مصالحہ جات کی شوقین نکلیں

فوٹو: فائل

فلسطینی نژاد امریکی سپر ماڈل جی جی حدید  بھی پاکستانی مصالحہ جات کی شوقین نکلیں۔

انسٹاگرام پر 2020 کے اختتام پر 'پوسٹ آپکچر آف' چیلنج وائرل ہو رہا ہے جس میں صارفین اپنی اسٹوری پر وہی تصاویر پوسٹ کررہے ہیں جو ان کے دوست انہیں کہہ رہے ہیں۔

—اسکرین گریب

اب حال ہی میں معروف امریکی ماڈل جی جی حدید نے بھی اس وائرل چیلنج کو فالو کیا اور کسی نے ان سے 15 ستمبر کی تصویر دکھانے کو کہا۔

جی جی حدید نے اپنی اسٹوری پر 15 ستمبر کو کھینچی جانے والی تصویر شیئر کی جو کہ ان کے کچن کا کیبنٹ تھا۔

ماڈل کے کیبنٹ میں جہاں بے شمار دیسی مصالحے نظر آئے وہیں ان کے کیبنٹ میں پاکستانی مصالحے کا بھی ڈبہ نظر آیا جس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ انہیں بھی پاکستانی مصالحے پسند ہیں۔

جی جی حدید نے بتایا کہ جب وہ حمل سے تھیں تو وہ ان تمام تر مصالحوں کو کھانوں میں استعمال کرتی تھی۔

بعد ازاں امریکی ماڈل کی جانب سے شیئر کی جانے والی یہ اسٹوری بے حد وائرل ہوئی اور صارفین کی جانب سے اس تصویر پر تبصرے کیے جانے لگے۔ 

ٹوئٹر پر ایک صارف نے جی جی حدید کی اسٹوری شیئر کرتے ہوئے کہا کہ 'جی جی حدید کی ایک تصویر نے ساؤتھ ایشینز کے لیے اتنا کام کیا ہے جتنا پریانکا نے اپنے پورے کیریئر میں کیا تھا'۔

ایک اور صارف نے کہا کہ 'جی جی اب بھابی بن گئی ہیں'۔ 

ایک صارف نے لکھا کہ 'ہلدی، تندوری مصالحہ، گرم مصالحہ؟ اب یہ دیسی ہو گئیں، زین نے کر دکھایا'۔

مزید خبریں :