پاکستان
18 ستمبر ، 2012

جماعت اسلامی کے مقتول رہنما ڈاکٹر پرویز محمود کی نمازہ جنازہ

جماعت اسلامی کے مقتول رہنما ڈاکٹر پرویز محمود کی نمازہ جنازہ

کراچی… جماعت اسلامی کے مقتول رہنما سابق ٹاوٴن ناظم ڈاکٹر پرویز محمود کی نمازہ جنازہ نمائش کراچی پر ادا کر دی گئی۔ اس موقع پر رہنماوٴں اور کارکنوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔ نماز جنازہ میں امامت کے فرائض سابق سٹی ناظم نعمت اللہ خان ایڈوکیٹ نے ادا کیئے۔ اس موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔ واضح رہے کہ ڈاکٹر پرویز محمود کو گذشتہ رات ناظم آباد میں نامعلوم مسلح موٹر سائیکل سواروں نے گولیاں مار کر ہلاک کر دیا تھا۔ نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد نصر اللہ شجیعنے اعلان کیا کہ کل کراچی میں ہڑتال کی جائے گی، جبکہ جنازے کو وزیراعلیٰ ہاوٴس لے جا کر دھرنا دیا جائے گا۔

مزید خبریں :