پاکستان
11 فروری ، 2012

بریگیڈئر علی خان کا کورٹ مارشل کرنے کا فیصلہ

بریگیڈئر علی خان کا کورٹ مارشل کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد… کالعدم تنظیم سے رابطوں کے الزام میں فوج کی طرف سے گزشتہ برس حراست میں لئے جانے والے بریگیڈئر علی خان کا کورٹ مارشل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ بریگیڈئر علی خان کو چھ مئی کو حراست میں لیا گیا تھا، اس وقت وہ جی ایچ کیو راول پنڈی میں تعینات تھے ، ان پر الزام تھا کہ وہ فوج میں ایک مخصوص سوچ پروان چڑھانے کی کوشش کررہے ہیں اور اس سلسلہ میں انکے کالعدم تنظیم حزب التحریر سے رابطے رہے ہیں، ذرائع کے مطابق بریگیڈئر علی خان کے خلاف سمری آف ایوڈنس یعنی الزامات کے شواہد تیار ہوگئی ہے اور کورٹ آف انکوائری کا حکم بھی جاری کردیا گیا ہے، توقع ہے کہ جلد ہی کورٹ مارشل کی باقاعدہ کارروائی شروع ہوجائے گی، اس بارے میں جیونیوز کے رابطہ کرنے پر فوج کی جیگ برانچ کے سابق سربراہ کرنل ریٹائرڈ اکرم نے بتایاکہ وہ ابھی بریگیڈئر علی کے وکیل نہیں ہیں تاہم وکالت کیلئے ان سے رابطہ کیا گیا ہے ، کرنل ریٹائرڈ اکرم کا کہناہے کہ وہ انکے وکیل بننے کیلئے رضا مند ہیں۔

مزید خبریں :