پاکستان
11 فروری ، 2012

ملک کا سب سے بڑا مسئلہ کرپشن ہے، عمران خان

ملک کا سب سے بڑا مسئلہ کرپشن ہے، عمران خان

کراچی… تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان نے کہا ہے کہ ملک کا سب سے بڑا مسئلہ کرپشن ہے، حکومت نے پچھلے چار سال میں قوم کو 50 ارب ڈالر کا نقصان پہنچایا ہے اور کرپشن اور نااہلی کی شکل میں ساڑے 8 ہزار ارب روپے ٹیکس کی چوری کیا ہے۔کراچی ائرپورٹ پرمیڈیاسے گفت گوکرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ اگر اس ملک کو بچانا ہے تو کرپشن کے خلاف کھڑا ہونا ہوگا۔ انھوں نے کہا کہ میاں نواز شریف اور صدر زرداری ایک ساتھ ہیں اور نورا کشتی کر رہے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ اس حکومت میں جو بھی بیٹھا ہے وہ کرپشن اور نااہلی کا برابر کا ذمہ دار ہے۔ عمران خان نے کہا کہ صدر مملکت کے سوئس بینک میں موجود 5 ارب روپے بچانے کے لئے یہ سارا ڈرامہ چلایا جا رہا ہے اور وزیر اعظم قوم کو گمراہ کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی سلامتی کیلئے جو بھی جدوجہد کررہا ہے ہم اس کے ساتھ ہیں۔ چئیرمین تحریک انصاف نے کہا کہ ہم بلوچستان اس لئے جا رہے ہیں تاکہ وہاں کے مسائل کا پتا چلایا جا سکے۔ تحریک انصاف میں مزید لوگوں کی شمولیت کے سوال پر عمران کان نے کہا کہ ہم نے جان کر اپنی سونامی کو سلو ڈاوٴن کیا ہوا ہے تاکہ پارٹی کو منظم کیا جا سکے۔ ان کا کہنا تھا کہ سب مل کر بھی سونامی کو نہیں روک سکتے۔

مزید خبریں :